BNNBalochistan Urdu news

انفینکس نے سولر پینل فون کا ماڈیول پیش کردیا

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی کو آگے لے جاتے ہوئے سولر پینل پر براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کردیا۔

ابھی چینی کمپنی نے صرف تصوراتی ماڈیول پیش کیا ہے اور فون کو عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی حقیقی معنوں میں مذکورہ ماڈیول کے فون کو کب تک عام صارفین کے لیے پیش کرے گا، تاہم امکان ہے کہ دو سال کے اندر سولر پینل نصب شدہ موبائل عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انفینکس نے موبائل کانفرنس میں سولر پینل سے براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کیا، جس کے بیک سائیڈ پر پینل نصب ہوگا۔

مذکورہ موبائل کے بیک کیسنگ پر انتہائی چھوٹے ذرات سے تیار کیا گیا جدید ٹیکنالوجی سے لیس سولر پینل نصب ہوگا جو کہ موبائل کے کور جیسا دکھائی دیتا ہے۔

مذکورہ پینل کے اندر سے ہی تاروں کے ذریعے اسے بیٹری سے جوڑا گیا ہے جو کہ بیٹری کو چارجنگ سپلائی فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.