BNNBalochistan Urdu news

وزیراعظم نے نومنتخب وزرا، معاونین خصوصی اور مشیران کے قلمدانوں کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کردیا جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک سے زائد قلمدان رکھنے والے وزرا سے اضافی قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر مصدق ملک سے پیٹرولیم اور آبی وسائل کے قلمدان واپس لے کر موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دے دیا گیا، عبد العلیم خان سے نجکاری اور سرمایہ کاری کے قلمدان واپس لے کر انہیں وزیر مواصلات بنادیا گیا ہے۔

قیصر احمد شیخ سے میری ٹائم افیرز کا قلمدان واپس لے کر سرمایہ کاری بورڈ کا قلمدان دے دیا گیا، رانا تنویر حسین سے صنعت و پیداوار کا قلمدان واپس لے کر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.