BNNBalochistan Urdu news

ٹرمپ نے امریکا کی حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کی تصدیق کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حال ہی میں حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد اسرائیل کی مدد کرنا ہے، امریکا قیدیوں کی رہائی کے لیے رقم ادا نہیں کرے گا۔

دریں اثنا، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ حماس کے عسکریت پسندوں کے ساتھ امریکا کی بات چیت حالیہ تھی اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ کو پیغام یہ ہے کہ امریکا یرغمالیوں کو گھر واپس لانا چاہتا ہے۔

اسٹیو وٹکوف نے اس موقف کا بھی اعادہ کیا ہے کہ حماس کو غزہ میں مستقبل کی حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.