BNNBalochistan Urdu news

شام میں حکومتی فورسز اور معزول صدر کے حامیوں میں شدید جھڑپیں، 70 افراد ہلاک

شام میں سیکیورٹی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 70 سے افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں میں سیکیورٹی فورسز کے 16 اہلکار جبکہ معزول صدر کے 28 حامی بھی شامل ہیں۔

شام کی سیکیورٹی فورسز ایک روز سے جاری پرتشدد جھڑپوں کے بعد ملک کے ساحلی علاقوں میں معزول صدر بشار الاسد کے وفادار جنگجوؤں کے خلاف ایک بڑا آپریشن کر رہی ہیں، ساحلی شہروں لاذقیہ اور ترطوس میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں قائم شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دسمبر میں باغیوں کی جانب سے بشار الاسد کا تختہ الٹنے اور اسلام پسند عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے شام میں یہ بدترین تشدد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.