BNNBalochistan Urdu news

بابر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود، افطار کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ماہ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

بابر اعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں، بابر اعظم کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بابر اعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.