جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے پاکستان ٹیم سے متعلق بیان کو فضول قرار دے دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے سنیل گواسکر کے پاکستان ٹیم سے متعلق بیان کو فضول قرار دے دیا۔
جیسن گلیسپی نے کہا کہ انہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے، بس صحیح ٹیلنٹ کو منتخب کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
سنیل گواسکر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی بی، سی ٹیم بھی پاکستان کو شکست دے سکتی ہے۔
اس حوالے سے جیسن گلیپسی نے کہا کہ میں نے سنیل گواسکر کے پاکستان ٹیم پر کمنٹس سنے ہیں، کہ انڈین بی ٹیم، سی ٹیم بھی پاکستان کی ٹاپ ٹیم کو شکست دے سکتی ہے یہ بالکل فضول بات ہے۔