سوشل نیوز شیئرنگ ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی الیکسس اوہانین بھی شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز خریدنے کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔
الیکسس اوہانین امریکی ارب پتی فرانک مکورٹ کے ہمراہ ٹک ٹاک خریدیں گے جو پہلے ہی ٹک ٹاک کی بولی دے چکے ہیں۔
فرانک مکورٹ نے تصدیق کی کہ ان کی جانب سے ٹک ٹاک کو خریدنے کی ڈیل میں الیکسس اوہانین بھی ان کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں۔
دونوں نے ٹک ٹاک خریداری کے لیے وائٹ ہاؤس کو اپنی تفصیلات بھجوادیں، جہاں دیگر خریداروں نے بھی اپنی تفصیلات بھجوائی ہیں۔