BNNBalochistan Urdu news

نیٹو کے اتحادیوں نے خاطر خواہ خرچ نہ کیا تو ہم ان کا دفاع نہیں کریں گے، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادیوں کے دفاع پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے نیٹو اتحادی اپنے دفاع کے لیے خاطر خواہ رقم ادا نہیں کریں گے تو ہم ان کا دفاع نہیں کریں گے۔

مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ عام سی بات ہے، ٹھیک ہے، اگر وہ پیسہ نہیں دیں گے تو میں ان کا دفاع نہیں کروں گا، ہرگز ان کا دفاع نہیں کروں گا‘۔

امریکی صدر نے کہا کہ ’کئی سال سے اس نظریے پر قائم ہوں، 2021-2017 کی صدارتی مدت کے دوران نیٹو اتحادیوں کے ساتھ اس خیال کا اظہار کرچکا ہوں، ان کوششوں کی وجہ سے 75 سال پرانے اتحاد کے دیگر ارکان کی جانب سے زیادہ اخراجات کیے گئے، لیکن اب بھی یہ ناکافی ہے، انہیں زیادہ ادائیگی کرنی چاہیے۔‘

باہمی امداد کی شق نیٹو اتحاد کے مرکز میں ہے، جو 1949 میں اتحادی علاقے پر سوویت حملے کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے یورپ سے لے کر ایشیا تک کے دارالحکومتوں میں خطرے کی گھنٹی بج سکتی ہے، جہاں ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان تصادم اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے نمٹنے پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد رہنما پہلے ہی امریکی سیکیورٹی امداد کے خاتمے کے بارے میں فکرمند تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.