BNNBalochistan Urdu news

پیرس: دوسری جنگ عظیم کا 500 کلو وزنی بم ملنے پر ریلوے ٹریفک معطل، ہزاروں مسافر پھنس گئے

پیرس کے باہر پٹریوں کے قریب دوسری جنگ عظیم کا 500 کلو گرام وزنی بم ملنے کے بعد فرانس کے دارالحکومت میں ریلوے ٹریفک رک گیا، اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

پولیس کے بم کو ناکارہ بنانے کے دوران گارے ڈو نورڈ ٹرین اسٹیشن پر تمام ریلوے ٹریفک روک دیا گیا تھا، یہ فرانس کا مصروف ترین ریلوے اسٹیشن ہے، جو لندن اور یورپ کے لیے عالمی ٹرینوں کا میزبان اسٹیشن بھی ہے۔

گارے ڈو نورڈ اسٹیشن فرانسیسی دارالحکومت کے شمال میں ہے، جو علاقائی اور مضافاتی خدمات کے علاوہ یورو اسٹار بین الاقوامی ٹرینوں کی میزبانی کرتا ہے، پیرس سے آنے اور جانے والی تمام یورواسٹار ٹرینیں بشمول چینل ٹنل کے ذریعے لندن جانے والی مقبول سروس جمعہ کے باقی دنوں کے لیے منسوخ کر دی گئی۔

نیشنل ایس این سی ایف ریل کمپنی نے بتایا کہ یہ بم جمعرات کی رات شمالی پیرس کے مضافاتی علاقے سینٹ ڈینس میں مرمت کے کام کے دوران اسٹیشن سے تقریباً ڈھائی کلومیٹر دور پٹریوں کے قریب پایا گیا، اس بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا کہ بم کیسے ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.