BNNBalochistan Urdu news

تارکین کی 4 کشتیاں جبوتی اور یمن میں ڈوب گئیں، 186 افراد لاپتا

تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں جبوتی اور یمن میں ڈوب گئیں، جس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 186 سے زائد لاپتا ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی ’ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جبوتی اور یمن کے ساحلوں پر گزشتہ رات 4 کشتیاں ڈوبنے سے 186 سے زائد تارکین وطن لاپتا ہیں۔

کشتی ڈوبنے کا واقعہ جمعرات کو دیر گئے اس راستے پر پیش آیا، جسے ایتھوپیا کے باشندے خلیجی ممالک میں کام تلاش کرنے یا تنازعات سے بچنے کی امید میں استعمال کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.